4مشکوک ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

لاہور(کرائم رپوٹر)شالیمار ڈولفن سکواڈ نیکارروائی کرتے ہوئے4 مشکوک ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان شارع عام پر سرعام اسلحہ کی نمود و نمائش کر کے عوام خوف وہراس پھیلا رہے تھے،ڈولفن ٹیم نے تعاقب کر کے ملزمان کو گندی بمبی کے قریب گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 4پستول، گولیاں اورمیگزینز برآمد کر لیا گیا۔ملزمان عظیم،حنیف، خالد اوررفیع کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شالیمار کے حوالے کر دیا۔