امریکا، ایران معاہدے پر دستخط کی تقریب جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں طے

امریکا، ایران معاہدے پر دستخط کی تقریب جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں طے

پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب جمعہ کے روز سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں منعقد ہوگی۔ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ سفارتی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔گفتگو کے دوران سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی مجوزہ دستخطی تقریب اور اس کے ممکنہ علاقائی اثرات پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس ماہ کے آخر میں ہونے والے ریجنل فورم کے وزرائے خارجہ اجلاس کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور سفارتی حل کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور پرامن مکالمے کی حمایت کرتا رہے گا۔