ایرانی حجاج کو ایئرپورٹ پر ویزے دے کر کراچی میں قیام کی اجازت دیں گے: نائب وزیراعظم

اسلام آباد(آئی این پی)حکومت نے ایران اسرائیل کشیدگی کی وجہ سے سعودی عرب میں پھنسے عازمین کو پاکستان میں ویزہ اور قیام کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔سینیٹ کے اجلاس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کشیدگی کی وجہ سے سعودی عرب میں ایرانی عازمین پھنس گئے ہیں، جس پر ایران نے ہم سے مدد کی درخواست کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران کی درخواست پر غور کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ہم ایرانی عازمین کو کراچی ایئرپورٹ آنے کی اجازت دیں گے اور انہیں آمد کے ساتھ (آن آرائیول / ایئرپورٹ) پر ویزے کی سہولت فراہم کی جائے گی