35 سالہ شہری کی خودکشی

لاہور(کرائم رپورٹر)چونگی امر سدھو کے علاقے میں ایک شخص نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں، تاہم 35 سالہ شہباز ولد محمد حسین جاں بحق ہو چکا تھا۔ ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد لاش پولیس کے حوالے کر دی، جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔