سی سی ٹی وی فوٹیج نے موبائل چورپکڑوا دیا

ملزم مارکیٹوں میں کاغذ اٹھانے کے بہانے ریکی کرتااور موبائل چوری کرتا
لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد موبائل چور کوگرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو سیف سٹی اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔ ملزم مختلف مارکیٹوں میں کاغذ اٹھانے کے بہانے ریکی کر کے موبائل چوری کرتا تھا۔ملزم کے قبضے سے ایک مارکیٹ میںسوئے ہوئے شخص کا چوری کیا گیا موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔ملزم کیخلاف موبائل چوری کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔