1784کریمینل گینگزکے 4ہزارممبران گرفتار

100دیگر وہیکلز، 260تولے سونا،4049موبائل فون اور51لیپ ٹاپ برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)رواں سال مختلف کارروائیوں کے دوران 1784کریمینل گینگزکے3942ممبران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے گذشتہ روز یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 97کروڑ 66لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی ہے۔ ملزمان سے14کاریں، 2912موٹر سائیکلیں،100دیگر وہیکلز، 260تولے سونا،4049موبائل فون اور51لیپ ٹاپ برآمد کئے گئے ہیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ برآمد شدہ کاریں، موٹر سائیکلیں، زیورات، موبائل فون اور لیپ ٹاپ قانونی کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کر دیئے جاتے ہیں۔