معاہدے میں انڈونیشیا کی جانب سے 15ارب ڈالر مالیت کی امریکی توانائی مصنوعات کی خریداری شامل ہے
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انڈونیشیا کے ساتھ ایک تجارتی معاہدے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت امریکا، انڈونیشیائی مصنوعات پر عائد مجوزہ 32فیصد ٹیرف کم کر کے 19فیصد کر دے گا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ معاہدہ انڈونیشیا کی جانب سے امریکی ہوائی جہاز، توانائی اور زرعی اجناس کی خریداری میں اضافے پر مشتمل ہے، جس کا مقصد جکارتہ کے حق میں موجود تقریباً 18ارب ڈالر کے تجارتی خسارے کو متوازن بنانا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ معاہدے میں انڈونیشیا کی جانب سے 15ارب ڈالر مالیت کی امریکی توانائی مصنوعات کی خریداری شامل ہے۔