کراچی کے مختلف علاقوں میں آج مرمتی اور تکنیکی کام کے باعث بجلی کی فراہمی معطل رہے گی، جس کا دورانیہ 12 سے 15 گھنٹے تک ہو سکتا ہے۔
کے-الیکٹرک کے مطابق شہر کے 44 فیڈرز پر صبح سے شام تک بجلی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے لاکھوں صارفین متاثر ہوں گے۔ ترجمان کے-الیکٹرک کا کہنا ہے کہ یہ بجلی بندش لوڈشیڈنگ شیڈول کا حصہ نہیں بلکہ مرمتی اور تکنیکی بہتری کے کاموں کے لیے کی جا رہی ہے۔کے-الیکٹرک کے مطابق بعض علاقوں میں بجلی 12 گھنٹے جبکہ کچھ مقامات پر 15 گھنٹے تک بند رہنے کا امکان ہے۔ بجلی کی بندش سے متاثر ہونے والے علاقوں میں لیاقت آباد، ملیر، لانڈھی، کورنگی، اورنگی، گلستانِ جوہر، گلشنِ اقبال، ایف بی ایریا، نارتھ کراچی، ڈیفنس، شاہ فیصل، نورس چورنگی، خواجہ اجمیر نگری، گودھرا اور مختلف صنعتی علاقے شامل ہیں۔کے-الیکٹرک نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرمتی کام مکمل ہوتے ہی بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔