بین الاقوامی استحکام فورس غزہ کے اندر کسی فوجی تنازع میں شامل نہیں ہو گی،ضیا رشوان
قاہرہ(یواین پی )مصری سٹیٹ انفارمیشن سروس کے سربراہ ضیا رشوان نے کہا ہے کہ غزہ میں انتظامی کمیٹی آئندہ مرحلے کے دوران خدمات اور تعمیرِ نو کے معاملات سنبھالے گی۔ضیا رشوان نے بیانات میں واضح کیا کہ حماس کو اسلحہ سے پاک کرنا طاقت کے ذریعے نہیں ہو گا۔ بین الاقوامی استحکام فورس غزہ کے اندر کسی فوجی تنازع میں شامل نہیں ہو گی۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ مصر غزہ میں استحکام برقرار رکھنے والی فورس میں موجود ہو گا اور بتایا کہ یہ فورس پٹی سے اسرائیل کے انخلا کی نگرانی کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں سکیورٹی کا معاملہ اسرائیلی موجودگی کے تسلسل کی وجہ سے پیچیدہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عرب- اسلامی منصوبہ غزہ کی مکمل تعمیرِ نو پر زور دیتا ہے اور تعمیرِ نو کو صرف مخصوص علاقوں تک محدود نہیں کیا جا سکتا۔