کرپٹ سیاستدان اور پیشہ ور مظاہرین، ٹرمپ کی منیسوٹا میں فوج استعمال کی دھمکی

واشنگٹن (آئی این پی)   امریکی ریاست منیسوٹا میں بڑھتے احتجاج پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بغاوت کے قانون کے نفاذ اور فوجیوں کو تعینات کرنے کی دھمکی دیدی ۔برطانوی خبر رساں ادارے  کے  مطابق شہر منیاپولس میں اس احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جو آٹھ روز پیشتر ایک امیگریشن اہلکار کی جانب سے ایک خاتون کو گولی مارنے پر شروع ہوا تھا۔شہریوں اور فیڈرل افسران کے درمیان جھڑپیں بھی ہو چکی ہیں جس سے شہر کی صورت حال میں کشیدگی پائی جاتی ہے جس کا سلسلہ دوسرے شہروں تک بھی پھیل رہا ہے۔صدر ٹرمپ کی جانب سے یہ تازہ دھمکی امیگریشن اہلکاروں کے وینزویلا کے ایک شہری پر منیاپولیس میں ہی گولی چلانے کے واقعے کے بعد سامنے آئی ہے