چیئرمین وزیراعظم یو تھ پروگرام رانامشہوداحمدخاں کی جر من سفیر سے ملاقات

پاکستانی نوجوانوں کے لیے بین الاقوامی مواقع کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر غور کیا
 اسلام آباد( آن لائن ) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام (PMYP) رانا مشہود احمد خاں نے جرمنی کی سفیر مس اینا لیپل سے پرائم منسٹر آفس (PMO) میں اعلیٰ سطحی ملاقات کی تاکہ دوطرفہ تعاون اور نوجوانوں کی ترقی کے اقدامات پر تبادلہ  خیال کیا جا سکے۔ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے تعلیم، ہنر کی تربیت، پیشہ ورانہ تربیت، اور پاکستانی نوجوانوں کے لیے بین الاقوامی مواقع کے شعبوں میں تعاون  کے امکانات پر غور کیا۔ چیئرمین PMYP نے سفیر کے شاندار سفارتی کیریئر کو سراہا اور پاکستان کی جانب سے نوجوانوں کی شمولیت اور عالمی شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔چیئرمین PMYP نے وزیراعظم یوتھ پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی