عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم

کراچی (آئی این پی )پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد ہفتہ کو  سونے کی قیمت بغیر کسی ردوبدل کے مستحکم رہی۔ ملک میں24قراط فی تولہ سونے کے دام  4لاکھ 82ہزار462 روپے  جب کہ 10 گرام سونا 4 لاکھ 13 ہزار 633 روپے پر برقرار ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کے بھائو بھی 3لاکھ79ہزار 177روپے پر مستحکم رہے۔ جبکہ عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت4601ڈالر فی اونس مستحکم رہی ۔