اسلام آباد(آن لائن)مالی سالی کی تیسری سہ ماہی؛ ایس ای سی پی کی کپیٹل مارکیٹ پر رپورٹ جاری کردی گئی ہے اور ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ عالمی بحران اور امریکہ ایران جنگ کے باوجود کیپٹل مارکیٹ مستحکم رہی‘ ایس ای سی پی ‘جنگی حالات سے برینٹ خام تیل 13 فیصد، ایو ایس سافٹ وئیر سٹاک 23 فیصد گرے ۔ایس ای سی پی کے مطابق پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 14.54 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔کے ایس ای 100 انڈیکس جنوری میں 191,033 کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچاسہ ماہی کے اختتام پر 100 انڈیکس 148,743 پوائنٹس پر بند ہوا۔ایس ای سی پی کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کیپٹلائزیشن 19.69 کھرب روپے سے کم ہو کر 16.53 کھرب روپے ہوئی: ایس ای سی پیغیر ملکیوں سرمایہ کاروں نے 111.61 ارب روپے کے حصص فروخت کیے۔ایس ای سی پی کے مطابق مقامی سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ کو سہارا دیا ۔مقامی سرمایہ کاروں نے 111.55 ارب روپے کی خالص خریداری کی ۔کمپنیوں نے 73.51 ارب روپے، میوچل فنڈز نے 23.78 ارب روپے کی خریداری کی ۔ایس ای سی پی کے مطابق