پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ نے دفاعی معاہدہ کا مسودہ تیار کرلیا

ایک سال تک جاری مشاورت کے بعد معاہدے کا ابتدائی مسودہ تیار کیا گیا ہے:رضا حیات ہراج
 اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ نے دفاعی معاہدہ کا مسودہ تیار کرلیا، جو خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں باہمی تعاون مضبوط بنانے کی کوشش کی علامت ہے۔میڈیا رپورٹ  کے مطابق وفاقی وزیر رضا حیات ہراج نے خبر ایجنسی رائٹرز سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ایک ممکنہ سہ فریقی دفاعی معاہدے کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا تقریبا ایک سال تک جاری مشاورت کے بعد معاہدے کا ابتدائی مسودہ تیار کیا گیا ہے، جو خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں باہمی تعاون مضبوط بنانے کی کوشش کی علامت ہے۔رضا حیات ہراج نے بتایا کہ یہ مجوزہ معاہدہ گزشتہ سال پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دوطرفہ معاہدے سے الگ ہے۔ سہ فریقی دفاعی تعاون کو حتمی شکل دینے کے لیے تینوں ممالک کے درمیان مکمل اتفاقِ رائے ضروری ہے