اسلام آباد(آئی این پی) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحیی آفریدی کے بیٹے کی گاڑی شاہراہ دستور پر حادثے کا شکار ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے گاڑی ڈیوائیڈر سے جا ٹکرائی، حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔گاڑی کو حادثہ سپریم کورٹ کے سامنے شاہراہ دستور پر پیش آیا تاہم اسلام آبادپولیس اورموٹرویپولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی