3ہزار نئی نرسیں پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں تعینات

میو ، گنگارام ،نشتر،چلڈرن ہسپتالوں، انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجیزمیں لگادیاگیا
 لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے نئی بھرتی ہونیوالی 3 ہزارنرسوں کو پنجاب کے 31 سرکاری ہسپتالوں میں تعینات کر دیا۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ 440 نرسوں کو میو ہسپتال لاہور، 100 کو جنرل ہسپتال ، 40 کو جناح ہسپتال ، 201 کو سر گنگارام ہسپتال ، 42 کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز، 253 کو سروسز ہسپتال ، 23 کو سید مٹھا ہسپتال ،111 کو پی آئی سی لاہور، 10 کو گورنمنٹ نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ ،10 کو جناح برن اینڈ ری کنسٹرکٹو سرجری سنٹر لاہور،70 کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور، 70 کو نواب سر صادق خان عباسی ہسپتال بہاولپور، 118 کو علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان، 100 کو نشتر ہسپتال ملتان، 46 کو نشتر ٹو ، 55 کو شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان، 170 کو ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال ، 31 کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ، 12 کو الائیڈ ٹو ،188 کو ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانولہ، 100 کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات، 25 کو گورنمنٹ ٹی بی سینٹوریم سمالی مری ، 14 کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، 20 کو فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی،20 کو ساہیوال انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ،139 کو پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان، 30 کو انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈی جی خان، 49 کو پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بہاولپور، 300 کو چلڈرن ہسپتال لاہور، 100 کو چلڈرن ہسپتال ملتان اور 28 کو چلڈرن ہسپتال فیصل آباد تعینات کرکیفوری چارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔