تاجرلوگوں کے کروڑوں روپے ہتھیاکرغائب

قیصرلوگوں کو1لاکھ پر10ہزار منافع دیتاتھا،پیسے دینے والے پریشان
نارنگ منڈی(خصوصی رپورٹ)موبائل مارکیٹ ریل بازار کاتاجرلوگوں سے کروڑوں روپے ہتھیاکر مبینہ طورپرغائب ہوگیا، پیسیدینے والے پریشان ہوگئے، تفصیل کے مطابق بٹرمارکیٹ میں واقع موبائل شاپ کے مالک قیصرنے مختلف افراد سے نفع پر کروڑوں روپے اکٹھے کیے، 1 لاکھ روپے پر 10 ہزار روپے منافع دیتاتھا،لالچ میں آکر لوگوں نے 10 لاکھ، 20 لاکھ، 50 لاکھ روپے تک دے دیئے ، قیصرگزشتہ روز اچانک غائب ہوگیا،موبائل نمبرزبند،دکان کو تالے لگ گئے، اہلخانہ کوبھی کوئی علم نہیں کہ کدھرگیاہے جس پر تمام متاثرین شدید پریشان پھررہے ہیں، ملزم نے موبائل فونز کابڑے پیمانے پر کاروبارکرنے کے نام پر پیسے اکٹھے کیے اور دی گئی رقم پر 10فیصد منافع دیتاتھا۔