اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر فیصل شہزاد چیمہ کی نگہبان رمضان پیکبج میں مستحق افراد سے پیسے وصول کرنے والے ایجنٹس کے خلاف پیرا فورس کی کارروائی، 3 ایجنٹس گرفتار، دکانیں سیل کردی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر فیصل شہزاد چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا نگہبان رمضان پیکیج عوامی فلاح و بہبود کا بھی مثال منصوبہ ہے جس کے تحت مستحق افراد میں مفت پیسے تقیسم کیے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مستحق افراد سے بددیانتی کرتے ہوئے پیسے وصول کرنے والے ایجنٹس کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔