چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ترک سفیر کی ملاقات

اسلام آباد(آن لائن )ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان اوغلو نے چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے اعلیٰ سطحی عدالتی اجلاس میں سیکرٹری قانون اور وزارت خارجہ کے نمائندے نے بھی شرکت کی۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات ترکی کی آئینی عدالت کے صدر کے پاکستان کے آنے والے دورے کے تناظر میں ہوئی،ترکیہ کے آئینی عدالت کے صدر کا دورہ مارچ 2026 کو شیڈول ہے۔ دورے کے دوران، پاکستان کی سپریم کورٹ اور ترکی کی آئینی عدالت کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔ معاہدہ دو بڑے اداروں کے درمیان تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم ہے