سپریم کورٹ: کیس مینجمنٹ کمیٹی کی از سر نو تشکیل

سپریم کورٹ: کیس مینجمنٹ کمیٹی کی از سر نو تشکیل

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کیس مینجمنٹ کمیٹی کی نئی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔

 اس کمیٹی کے سربراہ خود چیف جسٹس یحیٰی آفریدی ہوں گے، جبکہ دیگر ارکان میں جسٹس نعیم افغان، جسٹس شاہد بلال اور جسٹس شفیع صدیقی شامل ہیں۔کمیٹی میں ایڈیشنل رجسٹرار اور ڈائریکٹر آئی ٹی بھی شامل ہیں، جن کا مقصد کیسز کی موثر اور منظم نگرانی کو یقینی بنانا ہے۔ یہ کمیٹی عدلیہ کے کام کو تیز اور شفاف بنانے کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔