لاہور: ایئر گن سے فائر کر کے بچے کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور: ایئر گن سے فائر کر کے بچے کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور میں ایئر گن سے مذاق کرنا ایک شہری کو مہنگا پڑ گیا، جب اس نے ایک 2 سالہ بچے کو ڈرا کر فائر کیا اور اس کے سر میں چھرا لگ گیا۔

 یہ واقعہ تھانہ نشتر کالونی کی حدود فارسی چوک میں پیش آیا۔ پولیس حکام کے مطابق، ملزم یاسر اپنی ایئر گن سے بچوں کو ڈرا رہا تھا اور جب وہ ایک والدہ کے ہمراہ اپنے بچے عیسٰی کے ساتھ گلی میں جا رہے تھے، تو ملزم نے ایئر گن سے فائر کیا۔گن کے چھرے کا وار بچے کے سر میں لگا جس سے وہ فوراً بے ہوش ہو گیا۔ فوری طور پر بچے کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے ملزم یاسر کو گرفتار کر لیا اور اس سے ایئر گن برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا اور اسے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔