برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، اور حالیہ اضافے کے بعد قیمت 595 روپے فی کلوگرام تک پہنچ چکی ہے۔
اس اضافے کا اثر صاف گوشت کی قیمتوں پر بھی پڑا ہے، جو اب 690 سے 700 روپے فی کلوگرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔برائلر مرغی کے گوشت کی تھوک قیمت 397 روپے فی کلوگرام جبکہ پرچون میں یہ 411 روپے فی کلوگرام تک فروخت ہو رہا ہے۔ منڈی میں بھی برائلر مرغی کی اضافی قیمتوں پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔اس کے علاوہ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 20 روپے فی کلوگرام کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس سے قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔یہ قیمتوں میں اضافے کا اثر عوام پر بڑھتا جا رہا ہے، کیونکہ مرغی کا گوشت عام طور پر عوام کی روزمرہ خوراک کا حصہ ہوتا ہے۔