لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور بورڈ کیتحت میٹرک کا امتحان دینے والے امیدواروں کی تعداد میں اضافہ ہو اہے۔ رواں سال 5 لاکھ انہتر ہزار امیدوار میٹرک کا امتحان دیں گے۔گزشتہ سال 5 لاکھ 49 ہزار امیدواروں نے میٹرک کا امتحان دیا تھا۔رواں سال میٹرک کے امیدواروں کیلئے 48 امتحانی مراکز کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔گزشتہ سال امیدواروں کیلئے 920 امتحانی مراکز تشکیل دیئے جائیں گے۔رواں سال امتحان کیلئے 948 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔نہم جماعت کے امتحان میں 3 لاکھ تیرہ ہزار امیدوار شرکت کریں گے،دہم جماعت کے امتحان میں 2 لاکھ چھپن ہزار امیدوار شرکت کریں گے،میٹرک کے امتحان میں 2 لاکھ 31 ہزار پرائیویٹ امیدوار ہونگے،ریگولر امیدواروں کی تعداد 3 لاکھ اڑہتیس ہزار ہوگی۔