لاہور (کرائم رپورٹر)گلشن اقبال کے علاقے ملتان چونگی میں سکیورٹی گارڈ نے خودکشی کر لی۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔پولیس کے مطابق رائس سٹور پرسکیورٹی گارڈ 65 سالہ حسین نے نامعلوم وجوہات پر خود کو گولی مار لی اور موقع پر دم توڑ گیا۔ متوفی کا تعلق تحصیل فیروز والا ضلع شیخوپورہ سے تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔ حکام کے مطابق اہلخانہ کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں تاکہ خودکشی کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔