ایل پی جی کی شدید قلت

لاہور(کرائم رپورٹر)اوپن مارکیٹوں میں ایل پی جی کی شدید قلت پیدا ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں لائسنس یافتہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے بغیر کسی جواز کے سپلائی روک دی ہے۔ بتایاگیا ہے کہ یہ صورتحال اس لیے پیدا ہوئی ہے کہ حکومت کے سامنے ایک سمری زیرِ غور ہے جس میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی تجویز شامل ہے۔دوسری طرف جن دکانوں پر ایل پی جی فروخت کی جارہی ہے وہاں دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔