ڈیجیٹل دھوکادہی ، این سی سی آئی اے کی نئی ایڈوائزری جاری

  اسلام آباد (آئی این پی)عوام سے ڈیجیٹل دھوکادہی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے نئی ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں  واضح کیا گیا ہے کہ بینک، نادرا یا ایف آئی اے کبھی بھی واٹس ایپ پرکال نہیں کرتے اگرکوئی آپ سے او ٹی پی مانگے تو سمجھ جائیں یہ 100 فیصدفراڈ ہے۔ این سی سی آئی اے کی جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے "بینک مینیجر"یا"سرکاری افسر"کی کال آنے پرگھبرائیں نہیں، پہلے تسلی کریں، واٹس ایپ پر کسی سرکاری لوگو والی کال آئے تو اسے فورابلاک کر دیں، اوٹی پی کا مطالبہ اکائونٹ کھولنے یا شناختی کارڈ کی تصدیق کیلئے درکا نہیں ہوتا۔ نوسربازصارفین  کو ڈراتے ہیں کہ ابھی یہ کریں ورنہ آپ کا اکائونٹ بند ہوجائیگا