سول سرونٹس کی ملازمت کے تحفظ کا بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش

سول سرونٹس کی ملازمت کے تحفظ کا بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش

سول سرونٹس کی ملازمت کے تحفظ کا بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش، خورشید شاہ نے بل پیش کیا

قومی اسمبلی میں سول سرونٹس کی ملازمت کے تحفظ کا بل 2024 پیش کر دیا گیا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے بل پیش کیا، جس پر وزیر قانون نے کہا کہ اس بل میں کئی پیچیدہ پہلو ہیں، اس لیے اسے قانون و انصاف کمیٹی کو بھیجا جائے گا۔ سپیکر ایاز صادق نے بل کو کابینہ کمیٹی کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا اور وزارت قانون کے افسران کو کمیٹی میں شامل کرنے کی ہدایت دی۔پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے بل کو کابینہ ڈویژن کی کمیٹی کو بھیجنے کی تجویز دی، تاکہ مزید تفصیلات پر غور کیا جا سکے۔