نور بخاری نے سابق شوہر سے دوبارہ شادی کا سبب بتا دیا

نور بخاری نے سابق شوہر سے دوبارہ شادی کا سبب بتا دیا

لاہور: شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابق اداکارہ نور بخاری نے اپنے سابق شوہر عون چوہدری سے دوبارہ شادی کرنے اور زندگی کے نشیب و فراز سے سیکھے گئے اہم اسباق پر کھل کر بات کی ہے۔
حالیہ انٹرویو میں نور بخاری نے بتایا کہ عون چوہدری سے دوبارہ شادی کرنا ان کی منصوبہ بندی کا حصہ نہیں تھا بلکہ اسے اللہ کی جانب سے لکھا گیا مقدر سمجھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاید محبت باقی تھی جس کی وجہ سے وقت کے ساتھ وہ ایک دوسرے کے قریب آ گئے۔نور بخاری نے بتایا کہ ان کی ایک بیٹی بھی تھی جس نے دونوں کو دوبارہ ملانے میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ شوبز چھوڑنے کے بعد حالات نے ایسا رخ اختیار کیا کہ وہ دوبارہ ایک ساتھ آگئے اور اب وہ چار بچوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔اپنی زندگی کے مشکل تجربات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چار مرتبہ طلاق اور متعدد اتار چڑھاؤ سے گزرنے کے بعد یہ سیکھا کہ اللہ ہی وہ ذات ہے جو انسان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی۔نور بخاری کا کہنا تھا کہ ماضی میں الجھنے کے بجائے ہمیشہ آگے بڑھنے اور اپنی موجودہ زندگی پر توجہ دینے کی کوشش کی۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر حالات اجازت دیں تو سابق شوہر سے صلح اور دوبارہ ساتھ رہنے کے امکانات پر غور کرنا چاہیے۔