15 سالہ لڑکے کو اغواکرلیا گیا

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) چیچہ وطنی کے تھانہ غازی آباد کی حدود سے 15 سالہ لڑکا اغوا کرلیا گیا۔چک نمبر 160 نائن ایل میں دکاندار محمد ابراہیم کے 15 سالہ بھتیجے حسنین علی کو دودوکوڈھن، فاروق اور دو نامعلوم ملزم 12 اگست کی رات کو گھر سے اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے۔ پولیس تھانہ غازی آباد نے محمد ابراہیم کی مدعیت میں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔