حویلی لکھا (خصوصی رپورٹ)حویلی لکھا کے علاقہ خیر آباد جندیکا میں بچوں کو دینی تعلیم دینے کے دوران معمولی تنازع پر مسلح افراد نے حملہ کر کے نوعمر بچے کو اغوا کر لیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جہانگیر، شان یاسین، فضل فرید اور دیگر ملزموں نے بچے کو مارپیٹ کر کے بھینی احمد نواز کے مقام پر لے جا کر دھمکیاں دیں اور جیب سے موبائل و رقم بھی چھین لی۔پولیس نیبچے کے والد سید عبدالرزاق شاہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔