آزاد کشمیر کو سی سی ڈی کے حوالے نہیں ہونے دیں گے،سینیٹرپلوشہ خان

میچ فکس کر کے جیتنے والے ہمیں عوامی مینڈیٹ کا درس نہ دیں، ،رہنما پیپلز پارٹی  
اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کو سی سی ڈی کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔ صدر مسلم لیگ ننواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے حالیہ بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں میچ فکس کر کے جیتنے والے ہمیں عوامی مینڈیٹ کا درس نہ دیں، بار بار ری پولنگ کروا کر دھاندلی کرنے کی کوشش کی گئی، ہم نے زبانی الزامات نہیں لگائے بلکہ ثبوت کے ساتھ شکایات جمع کروائی ہیں۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے جیتے ہوئے لوگ اپنے ہی حلقوں میں نہیں جا سکتے، لاہور پورا پنجاب نہیں ہے لاہور سے باہر نکلیں تو زمینی حقیقت کا اندازہ ہوگا، پنجاب کے عوام سی سی ڈی کے خوف سے ڈرے ہوئے ہیں، آزاد کشمیر کو سی سی ڈی کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ تنقید سے پہلے سندھ کے اسپتالوں کا موازنہ پنجاب کے اسپتالوں سے کر لیں۔