ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے 400 وکلاء حمایتی

اسلام آباد بار میں قرارداد جمع کرا دی ،حکومت اور جیل انتظامیہ کو چارمطالبات پیش  کردیئے
اسلام آباد(آئی این پی )    اسلام آباد ہائیکورٹ بار، ڈسٹرکٹ بار اور بار کونسل کے 400 سے زائد وکلا نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے حق میں مشترکہ محاذ قائم کر لیا  ۔اسلام آباد کے 4 سو سے زائد وکلا کے نمائندگان نے قرارداد اسلام آباد بار میں جمع کرا دی ، جس میں حکومت اور جیل انتظامیہ سے چار اہم مطالبات پیش کیے گئے ہیں۔قرارداد میں کہا گیا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی کی سزا معطلی کی درخواستیں فوری طور پر سماعت کے لیے مقرر کی جائیں اور وکلا کا ایک خصوصی وفد اڈیالہ جیل کا دورہ کرے تاکہ دونوں وکلا کو فراہم کردہ سہولیات کا معائنہ کیا جا سکے۔وکلا کا کہنا تھا کہ دونوں وکلا اعلی تعلیم یافتہ ہیں، لہذا انہیں جیل میں فوری طور پر بی کلاس (ٹی وی، اخبار اور ملاقات کی سہولت)  فراہم کی جائے اور دیگر مقدمات میں انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے انہیں باقاعدگی سے عدالت میں پیش کیا جائے