پنجاب میں آج 3 روزہ ثقافت دیہاڑ منایا جائے گا: عظمیٰ بخاری

پنجابی کلچر ڈے پروگرام کی مہمان خصوصی وزیراعلیٰ مریم نواز ہوں گی ‘تقریب سے خطاب کریں گی
الحمرا ء می کلچر پروگرام میں  فری انٹری ہوگی،پنجاب کے کلچر کی تمام روایات کا عملی نمونہ پیش کیا گیا ہے
لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے  جمعرات کو پنجاب میں تین روزہ پنجاب ثقافت دیہاڑ منایا جا رہا ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا  پنجابی کلچر ڈے پروگرام کی مہمان خصوصی وزیراعلیٰ مریم نواز ہوں گی اورتقریب سے خطاب کریں گی، الحمرء￿  لاہور میں تین روزہ پنجابی کلچر پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔پنجابی کلچر پروگرام میں مختلف مالی بولی کی ثقافت پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں، الحمرء￿  کو پنجاب کی ثقافت کے رنگوں میں رنگ دیا گیا ہے، پروگرام میں پنجاب کے روایتی کلچر کو فروغ دیا گیا ہے۔ پنجاب کے کلچر کی تمام روایات کا عملی نمونہ پیش کیا گیا ہے، تین روزہ کلچر پروگرام میں عوام کی فری انٹری ہوگی، پنجابی کلچر پروگرام میں شرکت کرنے والے شہری الحمراء￿  کی ویب سائٹ پر اپنی رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ الحمرء￿  کی فیس بک اور دیگر پلیٹ فارم پر بھی رجسٹریشن کروانے کی سہولت موجود ہے۔