امریکی سفارتی ٹیم کی اڈیالہ جیل میں مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات

   راولپنڈی(آئی این پی )نور مقدم قتل کیس میں اہم پیش رفت ، امریکی سفارتی ٹیم کو اڈیالہ جیل میں قید امریکی نژاد مرکزی مجرم ظاہر جعفر سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی۔ حکام کے مطابق، امریکی سفارتی وفد نے جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں ظاہر جعفر سے ملاقات کی، جس کا مقصد امریکی شہری کو قانونی معاونت فراہم کرنا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات امریکی سفارتی عملے کی جانب سے باقاعدہ سفارتی تقاضوں کے تحت کی گئی، تاکہ امریکی شہری کو درپیش قانونی صورتحال پر مشاورت کی جا سکے۔