پتھری کی بجائے گردہ نکال دیا، نوجوان مارا گیا

نجی ہسپتال میں مبینہ غفلت سے نوجوان دوران ِ آپریشن چل بساڈاکٹر فارمیسی کے راستے فرار 
پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پرائیویٹ ہسپتال میں ڈاکٹرکی مبینہ غفلت ، پتھری نکالنے کی بجائے گردہ ہی نکال دیا، نوجوان آپریشن کے دوران جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کرنیوالا ڈاکٹر فارمیسی کے راستے فرار ہو گیا۔ مرنے والا نوجوان عرفان ملک پور کا رہائشی بتایا گیا ہے۔ اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ نوجوان کی دورا ن ِ آپریشن ہلاکت پر لواحقین غم سے نڈھال ہو گئے۔ ورثا کا کہنا تھا کہ ہسپتال کے اناڑی ڈاکٹر اور عملے نے گردے سے پتھری نکالنے کی بجائے گردہ ہی نکال دیا۔