پھاٹک حادثہ،ملازمین کی سزا ئوں پرنظرثانی درخواست خارج

 سرکاری ملازمین کی غفلت بڑے سانحات کا باعث بنتی:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ 
لاہور (خصوصی رپورٹ)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ریلوے پھاٹک حادثے میں سزا یافتہ ملازمین کی سزا ئوں پر نظرثانی درخواست خارج کرتے ہوئے قرار دیاکہ سرکاری ملازمین کی غفلت بڑے سانحات کا باعث بنتی ہے۔چیف جسٹس نے ملزم محمود اور احمد فراز کی سزائوں کیخلاف نظر ثانی درخواست پر سماعت کی ۔ ملزموں کی جانب سیبتایا گیا کہ ٹڑائل کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا عدالت ٹرائل کورٹ کو سزائوں پرنظر ثانی کا حکم دے۔ سرکاری وکیل نے بتایا پتوکی کے قریب پھاٹک کھلا رہنے پر تیز رفتار ٹرین کار سے ٹکرا نے پر دو بھائی اپنی بیویوں سمیت جاں بحق ہوئے۔ حادثہ ریلوے کے سویپر محمود اور گیٹ کیپر احمد فراز کی غفلت کا نتیجہ تھا۔ٹرائل کورٹ نے گیٹ کیپر کو7سال قید اور 94 لاکھ دیت کی سزا سنائی جبکہ جمعدار محمود کو مجموعی طور پر 19 سال قید کی سزا دی۔ عدالت نیدلائل سننے کے بعد درخواست خارج کردی۔