بیجنگ (یواین پی)18 ستمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ''731'' دنیا بھر میں کئی مقامات پر ریلیز کی جائے گی۔ یہ فلم بنیادی طور پرجاپانی جارحیت کے خلاف چین کی مزاحمتی جنگ کے خاتمے کے اواخر کی کہانی بیان کرتی ہے، جب چین پر حملہ آور جاپانی فوج نے صوبہ حہ لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں بیکٹیریولوجیکل جنگ کی تحقیق کی اور انسانی تجربات کے باعث عام شہریوں کا قتل عام کیا