امریکا اور چین کے درمیان اسپین میںتجارتی مذاکرات کا آغاز

میڈرڈ(آئی این پی ) امریکا اور چین کے حکام  کے مابین  اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں کشیدہ تجارتی تعلقات پر اہم مذاکرات  کا آغاز ہوگیا ہے۔ان مذاکرات میں امریکی پابندیوں، روسی تیل کی خریداری، اور مشہور چینی ایپ ٹک ٹاک کی امریکی آپریشنز کی فروخت کی ڈیڈ لائن پر بات چیت ہو رہی ہے۔غیرملکی خبررساںادارے  کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور تجارتی نمائندہ جیمیسن گریئر نے میڈرڈ میں چینی نائب وزیراعظم ہی لی فینگ اور اعلی تجارتی مذاکرات کار لی چنگ گانگ سے ملاقات کی