ترکیہ اور فلسطین کے درمیان پولیس کی تربیت کے حوالے سے معاہدہ

انقرہ(آئی این پی)ترکیہ اور فلسطین کے درمیان  پولیس کی تربیت کے حوالے سے  ایک معاہدہ طے پایا  ہے۔24مئی 2022کو فلسطین کے شہر رم اللہ میں طے پانیو الے حکومتِ جمہوریہ ترکیہ اور حکومتِ فلسطین کے درمیان سکیورٹی قوتوں کی تربیت سے متعلق مفاہمت کی یادداشت کی منظوری کا فیصلہ سرکاری گزٹ میں شائع ہوا ہے۔فریقین تربیت کی ضروریات کا تعین کرنے کے زیر مقصدتربیت کی ضروریات کا تجزیہ کریں گے۔