لوگ ہم پر اعتماد کرتے ہیں،ہمارے ورکرز ٹرینڈ ،ان کو علم ہے ہر طرح کے حالات ہوسکتے ہیں
پشاور(آئی این پی )مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ہمارے کارکن تو ہم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ احتجاج کی تاریخ دیں، پوری کوشش کریں گے کہ کارکنوں کے لیے تمام انتظامات کریں۔ ایک انٹرویو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہمارے ورکرز ٹرینڈ ہیں ان کو علم ہے کہ ہر طرح کے حالات ہوسکتے ہیں،ہم سمجھتے ہیں کہ احتجاج سے نتائج حاصل کیے ہیں، لوگ ہم پر اعتماد کرتے ہیں اس لیے ہمارے ساتھ احتجاج کے لیے نکلتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان پر مضبوط ڈینٹ ڈالیں گے تاکہ مجبور ہوں اور عوام کا مطالبہ تسلیم کریں، ابھی تو ہمارا ہدف ہے کہ 24نومبر کو اسلام آباد آئیں گے۔