بھگیانہ کلاں میں ہوٹل پر کام کرنیوالا بچہ لاپتہ ہوگیا

قصور(خصوصی رپورٹ)نواحی علاقے بھگیانہ کلاں میں ہوٹل پر کام کرنے والا بچہ پرسرار طور پر لاپتہ ہوگیا۔پولیس تھانہ صدر پھولنگر کے علاقہ شیر پور کا رہائشی 13 سالہ جنید ولد زبیرجو بھگیانہ کلاں میں عباس کے ہوٹل پر کام کرتا تھا، اچانک غائب ہو گیا۔ ورثاکے مطابق بچہ کام ختم ہونے پرگھر واپس نہیں پہنچا، تلاش پر بھی اسکاکوئی سراغ نہ مل سکا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس متحرک ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور بچے کی بحفاظت واپسی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔