بھارتی نوجوانوں کو نوکریوں کے جھانسے دے کر روس لے جا کر جنگی محاذوں پر دھکیل دیا گیا، " ٹائمز آف انڈیا
نئی دہلی (آئی این پی )مودی کی روس نواز پالیسیوں کے باعث بھارتی نوجوان غیر ملکی جنگ کا ایندھن بن گئے، بھارتی نوجوانوں کو نوکریوں کے جھانسے دے کر روس لے جا کر جنگی محاذوں پر دھکیل دیا گیا،بھارتی جریدہ " ٹائمز آف انڈیا" دیارِ غیر میں پرائی جنگیں لڑتے بھارتی شہریوں کی اموات کی تفصیلات سامنے لے آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان سمرجیت سنگھ روس میں جنگ کے دوران ہلاک ہوگیا، بتایا گیا ہے کہ سمرجیت سنگھ 2025 میں اعلی تعلیم اور بہتر روزگار کی تلاش میں روس گیا تھا، تاہم روس منتقل ہونے کے چند ماہ بعد ہی اس کا اپنے خاندان سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ اہلِ خانہ کے مطابق انہوں نے کئی ماہ تک بھارتی سرکاری اداروں اور وزارتِ خارجہ سے مدد کے لیے متعدد اپیلیں کیں، مگر انہیں خاطر خواہ تعاون فراہم نہیں کیا گیا، سمرجیت سنگھ کے والد کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے بیٹے سے رابطہ بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن حکومتی اداروں کی جانب سے کوئی مثر مدد نہیں ملی