لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب حکومت نے سرکاری جامعات کے مالی وسائل میں اضافے اور دستیاب اثاثوں کے م ئوثر استعمال کیلئے یونیورسٹیوں کے اثاثہ جات کی کمرشلائزیشن اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں کے فروغ کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن اور کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس بھی جاری کر دیئے۔ کمیٹی جامعات کے اثاثوں کی کمرشلائزیشن کیلئے جامع پالیسی مرتب کریگی تاکہ ادارے وسائل کو بہتر انداز میں بروئے کار لا سکیں جبکہ منصوبوں کیلئے یکساں اور معیاری پالیسی فریم ورک تیار کیا جائے گا۔کمیٹی کے کنوینئر صوبائی وزیر خزانہ جبکہ وزیر تعلیم اور وزیر قانون شریک کنوینئرز ہونگے۔ کمیٹی میں چیئرمین پی اینڈڈی بی، سینئر ممبر بی او آر، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندے بھی شامل ہونگے۔