پاکستان کی سول،عسکری قیادت کو عالمی سطح پرسراہا جا نا بڑا اعزازہے، عبدالعلیم خان

مذاکرات اور افہام و تفہیم ہی پائیدار امن کا راستہ ہیں ، دنیا بھرمیں کشیدگی کے خاتمے کی امید پیدا ہوئی
معاہدے کی 19 جون کو تصدیق خوش آئند، معاہدہ عالمی امن و استحکام کی جانب بھی اہم پیشرفت:وفاقی وزیر
 اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے عالمی امن کیلئے کی جانے والی ہرمثبت کوشش قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا ہے مذاکرات اور افہام و تفہیم ہی پائیدار امن کا راستہ ہیں۔  امریکاایران معاہدے پروفاقی وزیر مواصلات،صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سول،عسکری قیادت کو عالمی سطح پرسراہا جا نا بڑا اعزازہے،وزیراعظم اورفیلڈ مارشل کی کاوشیں قابل تحسین ہیں،پاکستان نے ہمیشہ امن،مذاکرات اور مثبت سفارتکاری کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں کشیدگی کے خاتمے کی امید پیدا ہوئی ہے،امن معاہدے کی 19 جون کو تصدیق خوش آئندہے، معاہدہ صرف خطے کی نہیں ،عالمی امن و استحکام کی جانب بھی اہم پیشرفت ہے،امن کا ہرقدم انسانیت کے تحفظ،خوشحال مستقبل کی ضمانت ہے،پاکستان خطے میں امن، ترقی،باہمی تعاون کے فروغ کیلئے ہمیشہ پرعزم ہے ا یران امریکا مفاہمت عالمی ہم آہنگی اور استحکام کیلئے نیک شگون ہے،عالمی امن کیلئے پاکستان کے مثبت،تعمیری کردار کو دنیا تسلیم کر رہی ہے۔