دستخط سے قبل ایرانی حکام ہمسایہ ممالک کا دورہ کرکے انھیں معاہدہ پر اعتماد میں لیں گے:وزارت خارجہ
تہران (آن لائن) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدہ پر گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔ مفاہمتی یاداشت پر جمعے کو جنیوا میں دستخط ہوں گے ۔ دستخط سے قبل ایرانی حکام ہمسایہ ممالک کا دورہ کرکے انھیں معائدے پر اعتماد میں لیں گے ۔ لبنان میں جنگبندی بھی معائدے کا حصہ ہے ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوے اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران ایران کے عوام نے استقامت کا مظاہرہ کیا ۔ تہران اور لبنان نے اسرائیلی جارحیت کا سامنا کیا ہم نے بے مثال قربانیاں دے کر اپنے ملک کا دفاع کیا ۔ ہم یہ ہر گز بھولیں گے کہ اس جنگ میں ہماری اعلی قیادت کو شہید کیا گیا گیا ۔ انہوں نے کہا گذشتہ چوبیش س گھنٹوں کے دوران معائدے کے حوالے اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔ جمعے کو جنیوا میں مفاہمتی یادادشت پر دسٹخط ہونے ہیں ۔ تاہم معائدے سے قبل ایرانی حکام پڑوسی دوت ممالک کا دورہ کریں گے ۔ اور دوست ممالک کو معائدے پر اعتماد مین لیں گے انہوں نے کہا لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام بھی معائدے کا حصہ ہے ۔ لبنان کی خود مختاری کا احترام ہونا چاہیے ۔ جنگ تمام محاذوں پر ختم ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ معائدے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم امریکہ کے مظالم اور جرائم کو بھول جائیں گے ۔