اسرائیل کو لگام نہ ڈالی تو دنیا کا امن خطرے میں،حمزہ شہباز

ایران کیخلاف کھلی اسرائیلی جارحیت عالمی قوانین کو ردی بنانے کے مترادف 
 مشکل اور کٹھن گھڑی میں ہماری ہمدردیاں ، دعائیں ایرانی عوام کیساتھ ہیں 
لاہور (کرائم رپورٹر)مسلم لیگ (ن)کے نائب صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کیخلاف صیہونی ریاست کی کھلی جارحیت عالمی قوانین کو ردی بنانے کے مترادف ہے،اسرائیل کو لگام نہ ڈالی گئی تو دنیا کا امن مجموعی طور پر خطرے میں پڑ جائے گا۔ حمزہ شہباز نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہودی ریاست کے ہاتھ غزہ کے مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں،اس مشکل اور کٹھن گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں اور دعائیں ایرانی اور فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔