چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بیٹے کی گاڑی حادثے کا شکار

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بیٹے کی گاڑی حادثے کا شکار

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کے بیٹے کی گاڑی کو سپریم کورٹ کے سامنے شاہراہ دستور پر حادثہ پیش آیا۔

 واقعہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی ایک موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش کے دوران ڈیوائیڈر سے جا ٹکرائی۔خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسلام آباد پولیس اور ٹریفک پولیس کی نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور صورتحال پر قابو پایا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی کی ٹکر سے معمولی نقصان ہوا ہے اور متاثرہ موٹر سائیکل سوار بھی محفوظ رہا۔ پولیس حادثے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ مکمل حقائق سامنے آئیں۔