پاکستان میں مذہب، ریاست اور اخلاقیات کے خلاف 10 لاکھ سے زائد ویب لنکس بلاک

پاکستان میں مذہب، ریاست اور اخلاقیات کے خلاف 10 لاکھ سے زائد ویب لنکس بلاک

پاکستان میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مذہب، ریاست اور اخلاقیات کے خلاف مواد کی روک تھام کے لیے بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا ہے، جس میں 10 لاکھ سے زائد ویب لنکس اور یو آر ایل بلاک کیے گئے ہیں۔

پلیٹ فارم کے لحاظ سے تفصیلات:

فیس بک: 2 لاکھ 29 ہزار لنکس چیک کیے گئے، جن میں سے 1 لاکھ 97 ہزار لنکس بلاک ہوئے۔
انسٹاگرام: 43 ہزار یو آر ایل چیک، 38 ہزار بلاک، بلاکنگ ریٹ 87 فیصد۔
ٹک ٹاک: 1 لاکھ 74 ہزار لنکس چیک، 1 لاکھ 63 ہزار بلاک، سب سے سخت کریک ڈاؤن، بلاکنگ ریٹ 94 فیصد۔
یوٹیوب: 72 ہزار لنکس چیک، 64 ہزار بلاک۔
ایکس (Twitter): 1 لاکھ 12 ہزار لنکس چیک، 70 ہزار 800 بلاک، بلاکنگ ریٹ سب سے کم 62 فیصد۔
دیگر پلیٹ فارمز: 8 لاکھ 98 ہزار لنکس میں سے 8 لاکھ 91 ہزار بلاک۔
مواد کی نوعیت کے لحاظ سے بلاکنگ:

بیہودگی اور اخلاقیات کے خلاف: 10 لاکھ 61 ہزار لنکس
ریاست اور دفاع پاکستان کے خلاف: 1 لاکھ 48 ہزار لنکس
مذہب کے خلاف: 1 لاکھ 9 ہزار لنکس
فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز مواد: 76 ہزار لنکس
ہتک عزت اور جعلی شناخت سے متعلق مواد پر بلاکنگ سب سے کم رہی
ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ بلاکنگ ٹک ٹاک پر ہوئی اور سب سے کم ایکس (Twitter) پر رہی، جبکہ مجموعی طور پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر غیر قانونی اور نامناسب مواد کی روک تھام کے لیے یہ اقدامات کیے۔