60 سالہ عارف ملتان کا رہائشی داتا دربار پناہ گاہ میں مقیم تھا ، نامعلوم نشئی کی شناخت نہ ہوسکی
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر لاہور مختلف مقامات سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ترجمان ایدھی کے مطابق داتا دربار پناہ گاہ میں رہائش پزیر 60 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا متوفی کی شناخت 60 سالہ عارف کے نام سے ہوئی ملتان کا رہائشی تھا جبکہ لاری اڈا مینار پاکستان فلائی اوور کے قریب 35 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیامتوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے شناخت نہ ہو سکی،پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی