اوٹاوا (آئی این پی ) کینیڈا میں بزرگ جوڑے کو قتل کرنے کے الزام میں تین بھارتی شہریوں کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع ہو گئی ۔انڈیا ٹوڈے نے کینیڈین میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ برٹش کولمبیا کے علاقے ایبٹس فورڈ میں رہائش پذیر آرنلڈ اور جوآنے ڈی جانگ نو مئی 2022 کو اپنے گھر میں مردہ حالت میں ملے تھے۔بعدازاں ملزموں کی شناخت گور کرن سنگھ، ابھیجیت سنگھ اور خشویر سنگھ طور کے ناموں سے ہوئی تھی